کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 359
برطانوی وزیر اعظم چرچل سےملاقات
امریکی صدر سے ملاقات کے بعد اپنے جنگی جہاز پر آگئے اب برطانوی وزیر اعظم چرچل سے ملنا تھا۔ ملاقات کی جگہ اور وقت کا کسی کو پتا نہ تھا۔ فیصلہ کیا گیا کہ 15-16/1945ء فروری کی رات جنگی جہاز میں گزاری جائے۔
16 فروری کو الفیوم کے اوبرج ہوٹل میں ملاقات کا وقت طے پایا۔
یہ جہاز ظہر کے وقت چلا۔ ایک گھنٹہ میں اسما عیلیہ پہنچا اور شاہ عبدالعزیز اور ان کے ساتھی جنگی جہاز سے اترے وہاں گاڑیاں تیار کھڑی تھیں جس کا انتظام برطانوی ملٹر مشن نے کیا تھا۔ وہاں سے دو بجے روانہ ہو کر رات کے وقت قاہرہ سے گزرتے صحرائی علاقہ میں واقع القیوم میں اوبرج ایک خوبصورت ہوٹل ہے شاہ عبدالعزیز کی آمد سے قبل اس ہوٹل کو خالی کرالیا گیا تھا۔
16 فروری 1945ء کو شام چار بجے مصر کے باد شاہ فاروق ملنے کے لیے آئے۔ شکر ی القوتلی وزیر اعظم شام، اور شاہ عبدالعزیز کے درمیان ملاقات پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔
17 فروری کو برطانوی وزیر اعظم ملنے کے لیے آئے ان کےہمراہ برطانوی وزیر خارجہ ایڈن اور دیگر اعلی فوجی حکام بھی تھے۔
شاہ عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔ تنہائی میں ایک گھنٹہ تک ملاقات ہوئی۔ شاہ عبدالعزیز نے ان کے اعزاز میں لنچ بھی دیا۔