کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 339
تھے کہ انہوں نے قریب بلایا اور شیخ خیاط سے حال احوال پوچھا اور اسکول اور شہزادوں کےبار ے میں بھی پوچھا۔ ان کی حاضری بھی زیر بحث آئی۔ شاہ عبدالعزیز نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ شہزادے قرآن پاک کی تجوید کی طرف زیادہ توجہ دیں۔ پھر انہوں نے شیخ خیاط سے فرمایا کہ قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ شیخ خیاط نے سورۃ حشر سنائی۔ تو مجلس کے تمام حاضرین پر خاموشی طاری ہو گئی۔ شاہ عبدالعزیز سن رہے تھے۔ اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ تلاوت کے بعد عصر کی نماز ادا کی گئی۔ پھر سب لوگوں کو چلنے کا حکم ہوا۔ ہمیں قریب آنے کے لیے کہا گیا۔ ہم قریب ہوئے تو شیخ خیاط سے شہزادوں کی پڑھائی کے بارے میں استفسار کرنے لگے۔ پھر کہا کہ کسی قسم کی ضرورت ہو تو اس کے لیے جب چاہیں مجھے مل سکتے ہیں۔ یا یا دداشت بھیج سکتے ہیں یا شہزادوں کے ہاتھوں پیغام بھیج دیں۔