کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 33
القصیم حجیلان بن حمد الوشم محمد بن ابراہیم بن غیھب المحل ساری بن یحی سویلم ان کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے عبداللہ بن سعود کے لئے بیعت لی گئی۔ وہ اس وقت فوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے حجاز اور عسیر میں فرائض انجام دے رہےتھے۔ جب والد کے انتقال کی خبر ملی تو انہوں نے فوج کو ایک اور سپہ سالار کے سپرد کیا اور درعیہ واپس آگئے۔ ان کے بارے میں علامہ ابن بشر لکھتے ہیں۔ ’’عبداللہ بن سعود نیک سیرت ‘‘ شریعت کی پابندی کرنے والے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر عمل کرنے والے سخی اور خاموشی پسند تھے۔ وہ اعلیٰ قسم کے مدبر اور ملنسار تھے۔ دشمنوں کے سامنے سینہ سپر رہتے۔ وہ جنگ کے میدان اور درعیہ میں لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھتے تھے۔ ان کی عادتیں اپنے والد کی طرح تھی۔‘‘ امام عبداللہ بن سعود کے امراء اور ان کے علاقے الاحساء فہدبن سلیمان بن عصیفان القطیف ابراہیم بن غانم عمان حسن بن رحمہ وادی الدواسر قاعد بن ربیع الدوسری الوشم حمد بن یحی بن غصیب