کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 328
لاشوں کے بارے می اطلاع دی کہ وہ پہاڑی علاقے میں پھینک دی گئی تھیں۔
سامان ملنے پر لاشوں کی شناخت بھی ہوئی۔ امیر طائف نے قبیلے کے سردار سے قاتلوں کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ قاتل پیش کر دئیے گئے۔ یہ دو آدمی تھے انہوں نے اعتراف جرم کر لیا۔ دونوں کی گردنیں اڑا دی گئیں اور اس پیچیدہ مسئلے کو ایک ہفتے کے اندر اندر حل کیا گیا۔
امیر نے یہ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ جب شاہ عبدالعزیز کوفیصلے کی اطلاع ملی تو وہ خوش ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نےہمیں شریعت کےمطابق انصاف کی نعمت عطا کی ہے۔ یہ وہ حقائق اور سچی باتیں ہیں جو کسی مملکت کے لوگوں کے دل جیتنے کے لیے نہایت موثر ہیں۔