کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 324
2۔ امن عام(جنرل سیکورٹی)
3۔ اوقاف
4۔ کوسٹ گارڈ
5۔ انٹیلی جینس ایجنسی
6۔ سول ڈیفنس
7۔ بلدیاتی ادارے
8۔ پولیس سکول
9۔ مجاہدین کا عام ادارہ
خادم حرمین شریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز جب وزیر داخلہ تھے۔ تو انہوں نے اس وزارت میں نئی اصلاحات کی۔ اور اس میں نئے اداروں کو شامل کیا جس میں جنرل سیکورٹی کی تشکیل نو شامل تھی۔
1۔ جوازات یعنی پاسپورٹس کا ادارہ
2۔ جنرل انٹیلی جینس
3۔ پولیس اسکول کو کالج میں تبدیل کیا گیا۔
جب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز وزیر داخلہ مقرر ہوئے جوکئی سال تک بطور نائب وزیر داخلہ کا م کر چکے تھے تو ان کو اس وزارت کی ذمہ داریوں کا اندازہ تھا۔ جب 1395ھ میں وہ وزیر داخلہ بنے۔ تو انہوں نے اس وزارت کی از سر نو تشکیل کی۔ اور نئے مواصلاتی سسٹم کومتعارف کرایا جس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جانے لگی۔ ساتھ ہی معلومات کے مراکز بھی قائم کئے گئے۔