کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 323
امن وامان بحال کرنے والے اداروں کی کارکردگی
شاہ عبدالعزیز امن امان کا بہت خیال رکھتے تھے۔ امن قائم رکھنے کے لیے ایک موثر ادارے اور صاحب عزم سربراہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ جرم کا خاتمہ کر سکے اور مجرموں کی سرکوبی کے بعد امن امان بحال کر سکے۔ خاص کر حجاز میں اس ضمن میں شہریوں اور حکومت کے درمیان رابطہ بہت ضروری تھا۔
وزارت داخلہ مملکت سعودی عرب کی سب سے قدیم وزارت ہے اس کا قیام 1345ھ میں عمل میں لایا گیا۔ اس وقت سے مملکت کے اندرونی امور اور امن و امان کی بحالی کے لیےیہی وزارت کام کر رہی ہے۔ 1355ھ(1949ء)میں جب مجلس وکلاء کام قیام عمل میں لایا گیا تو نیابت عامہ کے ادارے کا نام بدل کر وزارت داخلہ رکھ دیا گیا۔ حسن قزاز لکھتے ہیں کہ یہ نام پہلی بار متعارف ہوا۔
مجلس وکلاء کی دوقسمیں تھیں۔
1۔ وزارۃ داخلہ
2۔ وزارت خارجہ
حجاز میں شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز جو بادشاہ کے نائب کی حیثیت سے وزارت خارجہ اور داخلہ کی نگرانی کرتے تھے۔ 1353ھ میں اسی وزارت کے ماتحت کوسٹ گارڈ کے ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
1370ھ(1951ء)میں وزارت داخلہ کی تشکیل نو ہوئی جس میں درج ذیل ادارے شامل کئے گئے۔
1۔ صوبے