کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 314
وہ درجہ اول کے بہادر تھے۔ وہ جنگی امور کے ماہرین میں سے تھے۔ وہ جنگ میں کودنے کے بعد اپنی بنیاد مضبوط رکھتے۔ وہ اچانک یا ہنگامی صورت حال سے کبھی نہیں گھبراتے تھے۔ وہ جنگ میں اپنی ہی حکمت عملی اختیار کرتے تھے۔ وہ جنگ کے لیےنکلتے تو جن علاقوں سے گزرتے ان کو مضبوط بناتے ہوئے آگے جاتے تھے۔ لوگوں کو یہ احساس دلاتے تھے کہ ان کا کوئی سربراہ ہے جو ان کا خیال رکھتا ہے۔ لوگ بھی مطمئن رہتے تھے اور محبت کا جواب اسی انداز سے دیتے تھے۔ ان کے دلوں میں شاہ کا مکمل احترام ہوتا تھا۔ وہ جنگ کے میدان میں جانے سے قبل حتی الامکان کوشش کرتے کہ پر امن انداز میں مسئلہ کا حل نکل آئے۔ امن کو جنگ سے زیادہ پسند کرتے تھے۔ لیکن جب ان کو مجبور کیا جاتا تو وہ اس کے لیے بے پنا ہ تیاری کرتے۔ جب جنگ کرتے تو انہیں اپنی کامیابی کا سو فیصد یقین ہوتا تھا۔