کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 304
مکہ مکرمۃ میں تاریخی سیلاب اور شاہ عبدالعزیز کی امداد
مکہ مکرمۃ میں 6ربیع الاول 1360ھ(1941ء)میں ایک تاریخی سیلاب آیا جس کی وجہ سے بعض لوگوں کے بہت زیادہ نقصانات ہوئے۔ جب شاہ عبدالعزیز کو پتا چلا تو انہوں نے وزارت خزانہ کو احکامات جاری کر دئیے کہ ان کے لیے فنڈر دئیے جائیں تاکہ لوگ برباد گھروں کی تعمیر کرلیں اور جن کا سامان بہہ گیا ہے ان کو بھی معاوضہ دیا جائے۔‘‘ لوگوں کو بہت خوشی ہوئی کہ ان کے مالی نقصان کا معاوضہ حکومت نے پورا کر دیا ہے۔ مکانوں کے علاوہ گاڑیوں کا نقصان بھی پورا کر دیا گیا۔شاہ عبدالعزیز کے ہاں کنجوسی کا لفظ عنقا تھا۔ ان کی اس سخاوت کی روشنی کبھی بھی ماند نہ پڑی۔ مادی دور کےانسان ان کے روحانی صفات کا اندازہ نہیں کر سکتے۔