کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 303
مہمان خانےکے انچارج اور اس کے نائب کو بلایا گیا۔ ان کا موقف سننے کے بعد شاہ عبدالعزیز نے کہا ’’ تم لوگوں نے رات بھر ایک بدو کو بھوکا رکھا ہے اگر پکا ہوا کھنا ختم ہو گیا تھا۔ تو اس شخص کو کھجوریں کیوں نہ دی گئیں۔ ‘‘ شاہ عبدالعزیز کو ان کی حرکت پر سخت غصہ آیا اور دونوں کو سزا دینے کے بعد کئی دن تک کام سے الگ رکھا گیا۔