کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 293
حافظ وھبہ جو شاہ عبدالعزیز کے مشیروں میں سے تھے اپنی کتاب ’’جزیرۃ العرب فی القران العشرین ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ شاہ عبدالعزیز کے دسترخوان پر روزانہ مہمانوں کی تعداد پانچ سو افراد سے کم نہ ہوتی تھی۔ کبھی یہ تعداد بڑھ کر دس ہزار تک پہنچ جاتی تھی۔ بیت الریاض اور اس کے ارد گرد کے علاقے مہمانوں سے بھرےرہتے تھے۔