کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 284
’’میں پشت سے حملہ نہیں کرتا ‘‘(شاہ عبدالعزیز)
شہزادہ عبداللہ الفیصل کا بیان ہے
کہ ’’شاہ عبدالعزیز کی ابن رشید سے سخت دشمنی تھی۔ الرویلہ قبیلہ نے الجوف پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔
سعود بن رشید حائل سے اپنی فوج کے ہمراہ نکلا۔ جب وہ جوف کے محاصرہ میں تھا تو شاہ عبدالعزیز سے کسی نے کہا ’’یہ وقت ہے کہ حائل پر حملہ کر دیا جائے۔ ‘‘
لیکن انہوں نے سخت الفاظ میں اس بات کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ اگر کسی اور نے حائل پر حملہ کر دیا اور ابن رشید کسی مہم پر ہو تو میں خود اس کا دفاع کروں گا میں ان لوگوں میں سے نہیں جو پشت سے حملہ کرتے ہیں۔ اس طرح حائل آل رشید کے پاس رہا۔ اور اس وقت تک رہا جب تک شاہ عبدالعزیز وہاں فتح و کامرانی سے داخل نہ ہو گئے۔