کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 278
جرم کے خاتمہ میں وائر لیس کا کردار عبدالنعم الفلالی نے اپنی کتاب ’’ الملک الراشد ‘‘ میں ایک خوبصورت لطیفہ کا ذکر کیا ہے۔ وہ کہتےہیں ’’بعض بدؤں سے ہم نے سناکہ شاہ عبدالعزیز امن امان کو قائم کرنے اور مجرموں کی سرکوبی میں زبردست سختی کرتے تھے ‘‘ وہ کہتے ہیں۔ "ابن السبيل وابن المفر مادام ابن سعو دعنده في السماء برقيه وعلي الارض مريته" اس کا مطلب ہے کہ مجرموں کے سارے فرار کے راستے بند ہو گئے کیونکہ مواصلاتی نظام وائر لیس ہوا میں ہے اور پولیس بھاگنے والے کا پیچھا کرتی ہے۔ اور زمین پر مریہ ہے۔ مریہ ان ماہرین کو کہتے ہیں جو قدم(پاؤں)کے نشانات پر چلتے ہوئے مجرم کو پکڑتے تھے۔ ان کا تعلق بن مرۃ قبائل سے تھا اور ان کا تجربہ یورپین پولیس سے زیادہ تھا۔