کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 277
سے میرے اور میرے ملک کا فائدہ ہے ان کے بارے میں کوئی بین دلیل بھی نہیں اور نہ حدیث پاک ہے جس میں گاڑیوں اور وائر لیس کے استعمال کی ممانعت ہے۔ ‘‘ حافظ وھبہ بیان کرتے ہیں۔ ’’مجھے ٹیلیگراف آفس کے کارندے نے بتایا کہ بعض مشائخ سنٹر میں باربار آتے ہیں۔ اور وہ پوچھتے ہیں کہ شیطان کے آنے کا وقت کیا ہے۔ اور شیطان اس وقت کہاں ہے اس کے کتنے بچے ہیں جو اس کی مدد کرتے ہیں۔‘‘ و ہ کارندہ جواب دیتا ہے ’’اس کام میں شیطان کا کوئی دخل نہیں ہے۔ ‘‘ بعض شیوخ پیسوں کا لالچ بھی دیتے تھے اور وعدہ کرتے تھے کہ وہ اس راز کو ظاہر نہیں کریں گے۔ ٹیلگراف کا رندہ ان کو بتایا تھا کہ یہ صرف صنعت کا کمال ہے۔ لیکن بعد میں شیوخ کو وائرلیس کے فوائد کا اندازہ ہوا خاص کر باغیوں کی سرکوبی کے دوران۔ یہ وہ حقائق اور مثالیں ہیں جن سے شاہ عبدالعزیز کی عظمت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ان سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جدید فکر اور سائنس کو رائج کرنے میں انہیں کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن انہوں نے نہایت عزم و ارادہ سے مملکت سعودی عرب میں وائر لیس کا جال پھیلا دیا۔