کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 269
ولی عہد شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز نائب و زیر اعظم اور چیئر مین نیشنل گارڈز کے تاثرات
میں شاہ عبدالعزیز سے متعلق جن یاد داشتوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں ان میں سب سے پہلی اور آخری بات یہ ہے کہ ان کا اللہ تعالیٰ کی ذات پر غیر متزلزل ایمان تھا۔ عوامی مقاصد کے حصول، عوام کا اعتماد،مصائب و مشکلات پر صبر،اور حصول مقاصد کے لیے ان کے اقدامات کسی تعارف کے محتاج نہیں۔
وہ سخت مزاج ضرور تھے لیکن حالات سے نپٹنے کے لیے یہ سختی ضروری تھی۔ وہ ہر مشکل صورت حال سےمقابلہ کےلیے ہر وقت تیار رہتے۔ وہ ایک درد مند دل کے مالک اور نہایت جرمی و بہادر انسان تھے۔
وہ نہ صرف ہمارے ہی والد تھے بلکہ ملک کے تمام وفادار انہیں اپنا والد قصور کرتے ہیں۔(الیمامتہ میگزین شمارہ نمبر 356)