کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 246
الدویش نے جو لڑائیاں چھیڑیں۔ وہ نہ میں نے چھیڑیں نہ نجد والوں نے، عراقی چھاؤنیاں صرف خطرے کو دور کرنے کےلیے بنائی گئی ہیں۔‘‘ اس پر الاخوان نے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔ ’’ہم الدویش کے کاموں سے بر ی ہیں۔ ہم نے ان کا اور ان کے ساتھیوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اگر آپ اجازت دیں تو ہم ان پر حملہ کر دیں اور ان کو سزا دیں۔ اے عبدالعزیز ہم آپ کی اطاعت و فرمان برداری کے لیے دو بارہ بیعت کرتے ہیں ہم آپ کے دائیں بائیں دشمن سے لڑیں گے۔ اگر آپ ہمیں سمندر میں دھکیل دیں گے تو بھی ہم اف تک نہ کریں گے۔ ہم آپ کی بیعت کرتے ہیں۔ آپ کا دوست ہمارا دوست ہے اور آپ کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ آپ نے ہمارے درمیان شریعت نافذ کی ہے۔ ‘‘