کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 245
بتائیں کہ رعیت کے راعی پر کیا حقوق ہیں۔ راعی کے رعیت پر کیا دینی او ر دنیوی حقوق ہیں۔ اولی الامر(سربراہ)کی اطاعت واجب ہے۔ اور خبردار کوئی بات سینہ میں چھپا رکھی ہے تو وہ بھی آزادی کے ساتھ بتائیں تاکہ میں اس کا تدارک کر سکوں۔
علماء کرام!
خبردار! حق کی کوئی بات نہ چھپائیں اگر کسی نے کوئی بات چھپائی جو شرع کےخلاف ہے تو اس پر خدا کی لعنت ہو۔‘‘
اس خطاب کے دوران ایک آدمی اٹھا اور اس نے کہا ’’ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ وائر لیس کیا ہے ؟ کوئی کہتا ہے۔ یہ سحر ہے اور آپ کو سحر کا حکم کا پتا ہے۔ کہ سحر اور ساحر کی اسلام میں کیا سزاہے۔ دوسری بات چھاؤنیاں ہیں جو حکومت عراق نے سرحدوں پر بنائی ہیں۔ یہ ہمارے ملک اور ہمارے جانوں کے لیے خطرہ ہیں۔‘‘
شاہ عبدالعزیز نے ان کو جواب دیا۔ کہ ’’علماء وائر لیس کے بارے میں اپنی رائے دیں۔‘‘
علماء نے اسی وقت فتویٰ دے دیا ’’ کہ اس ضمن میں نہ قرآن پاک میں نہ حدیث مبارک اور نہ علماء کے کسی قول اور نہ عارفین کے تحریر سے کوئی دلیل ملتی ہے کہ وائر لیس حرام ہے۔جو تحریم کی بات کرتا ہے و ہ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولتا ہے۔ اور ہم اس سے پناہ چاہتے ہیں۔‘‘
شاہ عبدالعزیز نے کہا کہ جہاں تک چھاؤنیوں کی بات ہے
یہ آپ کی وجہ سے بنی ہیں کیونکہ دشمنی کی ابتدا آپ نے کی ہے۔ پھر