کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 243
بھی اجازت نہیں دونگا کہ وہ اس ایک نکتہ کے علاوہ کوئی اور بات کرے۔ وہ نکتہ میر ذات سے متعلق ہے۔ اس مجلس میں صرف اس بات کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں ہو گی۔ اگر آپ دوسرے مسائل کے لیے بات کرنا چاہیں تو اس کے لیے موقع فراہم کیا جائے گا۔ وہ اہم بات ہے۔ کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے علاوہ کسی اور کو مقرر کردیں جو آپ پر حکومت کرے۔ ان میں سے جس پر آپ کو اتفاق ہوا اس کو چن لیں اور میں مستعفی ہونے کے لئے تیار ہوں۔ میں بھی اس کی حمایت کروں گا۔ اس کی مدد کروں گا۔ آپ ایک بات کا یقین کر لیں۔ یہ بات میں نے یوں ہی نہیں کہی ہے۔ مجھ پر جو فضل خدا ہے اس کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا۔ میں کسی کمزور پوزیشن میں بھی نہیں ہوں کہ کوئی شخص امور سلطنت کو میرے ہاتھوں سے چھین لے۔ میں جو بات کی ہے اس کے دو پہلو ہیں۔
1۔ کہ میں دین و دنیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوں۔
2۔ میں اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگتا ہوں کہ میں ایک ایسی قوم کی قیادت کروں جو مجھ سے نفرت کرے۔
اگر مجھے آپ جواب دے دیں تو میرا مقصد حل ہو جائے گا۔ آپ میں سے جو بات کرنا چاہے اسے مکمل آزادی ہے اس بنا پر اس سے کسی قسم کی باز پر نہیں کی جائے گی۔ اگر آپ میری اس التجا کو قبول کریں تو میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گا۔ میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں اور توفیق چاہتا ہوں کہ وہ مجھے شریعت کی پوری اتباع کی صلاحیت عطا فرمائے ‘‘ اس پر بلند آواز سے نعرے لگے۔
’’ہم آپ کی جگہ ہرگز کسی اور کو نہیں چاہتے ہم کسی اور پر راضی نہیں