کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 242
جنرل کونسل کےاجلاس سےشاہ عبدالعزیز کا خطاب
جنرل کونسل کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں 347 سے زیادہ بڑے بڑے علماء کرام اور قبائلی سرداروں نے شرکت کی۔ مختلف بدو خاندانوں کے بڑے بڑے سردار بھی شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔ یہ کانفرنس 1347ھ(1928ء) میں ہوئی۔ اس میں دیگر حاضرین کی تعداد 800 سے زیادہ تھی۔ اس موقعہ پر تقریر کرتےہوئے شاہ عبدالعزیز نے کہا
’’اے بھائیوں! آپ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے اس فضل و کرم کا اندازہ ہو گا کہ اس نے ہمیں یہ دین اسلام دیا۔ ہم الگ الگ تھے۔ ہمیں اکٹھا کیا۔ ہم ذلت میں تھے ہمیں معزز بنایا۔ یہی وہ سبق ہے جس کے لیے میں نے آپ سب کویہاں بلایا ہے تاکہ آپ اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں کو یاد کریں جو اس نے ہمیں دی ہیں۔ اور اب ہمیں ان نعمتوں کے بدلے میں شکر کس طرح ادا کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے آگے کہا۔
’’میں نے ڈر اور خوف کی وجہ سے آپ کو نہیں بلایا۔ میں اس سے پہلے اکیلا تھا اور میرا سوائے اللہ تعالیٰ کی ذات کے کوئی مددگار نہ تھا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ذات تھی جس نے مجھے کامیابی دی۔ میں آپ کو یہاں اس لیے بلایا ہے کہ مجھے اپنے آپ اور اپنے نفس سے ڈر ہے کہ خدانخواستہ میرے دل میں کوئی تکبر یا غرور نہ آجائے۔
یہاں میں آپ کو صرف ایک نکتہ کے لیے بلایا ہے۔ میں یہاں کسی