کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 238
10۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روشنی کا انتظام۔ یہ انتظام بجلی کے قمقموں سے کیا گیا۔
11۔ ریڈیو کا قیام۔ جہاں سے خبروں کے علاوہ قرآن شریف کی تلاوت۔ اور دینی نصائح کے پروگرام نشر ہوتے تھے۔
12۔ مکہ مکرمہ اور منیٰ میں جد ید طریقوں پر مذبح خانہ کی تعمیر۔ اس سے قبل منیٰ میں راستوں پر جانور ذبح کئے جاتے تھے اور ان کی گندگی اور تعفن سے اکثر حجاج بیمار ہو جاتے تھے۔
13۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورۃ میں ہسپتالوں کی تعمیر۔
14۔ مکہ مکرمہ میں روڈ کی توسیع جس سے ٹریفک کی حرکت میں آسانی پیدا ہوئی۔
15۔ مکہ مکرمہ اور عرفات کے درمیان نئی پکی سٹرک کی تعمیر۔
16۔ مکہ مکرمہ اور عرفات کے درمیان دو نئے راستوں کا ضافہ یعنی کدی، اور طریق خریق العشر۔
17۔ مدینہ منورہ میں ایک بڑی پانی کی ٹینکی کی تعمیر۔ اس سے پانی کی تقسیم میں آسانی ہوئی۔
18۔ عرفات میں پائپ لائن سے پانی کی مفت تقسیم
19۔ منیٰ میں ہر جگہ مفت پانی کی فراوانی