کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 235
وقتی طور پر محمد حسین زیدان اس کے انچارج تھے۔ پہلے سال حج کا بجٹ 3 لاکھ 87ہزار 5 سو 70 سعودی ریال تھے اس سے پہلے حجاج کو یہ اندازہ بھی نہ تھا کہ حکومت ان کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ حج کے ادارہ نے حجاج کے آرام کے لیے مختلف مقامات پر سائبان نصب کرائے۔ ان کے سفر کی دیکھ بھال اور وقت پر روانگی کو خاص اہمیت دی گئی۔ مدینہ منورہ میں بھی خاص انتظامات کئے گئے۔ذوالحلیفہ کے مقام پر بیس حمام بنائے گئے۔ یہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جانے والوں کے لیے میقات کی جگہ ہے۔ یہیں سے احرام باندھتے ہیں۔ عرفات میں ایک خاص ریڈیو اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد حکومت کی نشریات کے علاوہ گمشدہ حجاج کو تلاش کرنے میں مدد کرنا تھا۔