کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 231
13۔ شعبہ الخیل اس کے ذمے بادشاہ کے گھوڑوں کی دیکھ بھال تھی 14۔ شعبہ الجیش(اونٹ) اس کے ذمے شاہی اونٹوں کی دیکھ بھال تھی 15۔ شعبہ الاذاعۃ(ریڈیو مانیٹر نگ) اس زمانے میں دنیا کے بدلتے ہوئے حالات سے واقفیت رکھنے کا واحد ذریعہ ریڈیو تھا۔ شاہ کے اہل کار تمام دن ریڈیو سنتے اور اس کی تفصیلات سے شاہ کو آگاہ کرتے۔ اس کے بھی دو شعبے تھے ایک وہ جو صرف عربی زبان کی نشریات سنتا تھا اور شاہ کو عرب دنیا کے حالات سے آگاہ کرتا اور دوسرا وہ جو غیر ملکی زبانوں میں نشر ہونے والی خبروں کو ترجمہ کر کے شاہ کی خدمت میں پیش کرتا۔ آج کل اسے شعبہ مانیٹرنگ کہا جاتا۔ 17۔ الحرس الملکی(شامل محافظ) 18۔ الشعبہ الصحیۃ(صحت کا شعبہ) اس شعبے کی ذمہ داری شاہی کورٹ میں صحت کے امور سےتھا۔