کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 230
اس کی ذمہ داری نجد کے داخلی امور کے محکمہ پر تھی۔ 6۔ شعبہ حسابات اور عطیات 7۔ شعبہ وفود اور مہمان نوازی اس کی ذمہ داری باہر سے آنے والے مہمانوں کے آرام کا خیال رکھنا تھا۔ یہ شعبہ شاہی مہمان خانوں کے انتظامی امور کی نگرانی بھی کرنی تھی۔ بادشاہ کے مہمانوں کا خاص خیال رکھا جاتا تھا۔ مہمانوں کے تین درجات تھے۔ 1۔ ممتاز وفود کی مہمان نوازی 2۔ شہروں سے آنے والوں کی مہمان نوازی 3۔ گاؤں سے آنے والوں کی مہمان نوازی 8۔ الخاصۃ الملکیہ(شاہی محل) اس کے ذمے شاہی محل امور کی دیکھ بھال تھی۔ 9۔ اہل الجہاد دکا شعبہ اس شعبہ کے ذمے غیر منظّم فوجیوں کے امور کی نگرانی تھی۔ 10۔ شعبہ خزانہ خاص 11۔ شعبہ مستودعات(سٹورز) 12۔ شعبہ حاشیہ