کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 228
دہراؤں گا لیکن اگر کسی نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ تو اس وقت میں خاموش نہیں رہ سکتا۔ میں اپنا ملک کسی کے پاس بطور مال غنیمت نہیں چھوڑوں گا۔ ہمارا تعلق ایک ایسی قوم سے ہے جو جنگ سےکبھی بھی خوف زدہ نہیں ہوتی ہے۔
ہم تلواروں کی جھنکار سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ہماری زندگی گھوڑوں کی پیٹھ پر گزری ہے۔ اور اسی بہادری سے ہماری موت واقع ہو گی۔ اگر کسی نے ہمیں جنگ کے لیے مجبور کیا تو ہم ان کا منہ پھیر دیں گے۔ میں اپنی بات کو سادہ اور واضح کرتا ہوں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے۔ اور کسی کے لیے ہمارے دلوں میں برائی نہیں ہے۔
برادران عزیز!
اگر ہمیں جنگ پر مجبور کیا گیا تو ہم اپنے وجود کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھائیں گے۔ ہم کسی دوسرے کے وجود کو مٹانے کے قائل نہیں۔‘‘