کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 227
میں کچھ بھی نہ تھا مگر آج مکہ مکرمہ میں جیاد کے محلّہ میں ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں انہوں نے تقریر کرتے ہوئے کہا۔ ’’ میں کچھ بھی نہ تھا۔ آج آپ دیکھ رہے ہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ عظیم اور بڑی مملکت عطا کی ہے جس کی سرحدیں شمال میں عراق اور شام کا صحراء جنوب میں یمن اور مغرب میں بحرا حمر، اور مشرق میں خلیج عرب سے ملتی ہیں۔ ہم نے اس عظیم مملکت کو قوت ایمانی اور قوت توحید کے علاوہ کتاب اللہ کی روشنی میں اورسنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طاقت سے حاصل کی ہے۔ ہماری اللہ تعالیٰ نے مدد کی۔ میں جب اس مملکت کے اتحاد کے لیے نکلا تو میرے پاس دنیا کی دولت اور افرادی قوت بہت ہی کم تھی۔ دشمن نے مجھے زیر کرنا چاہا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی تائید نے مجھے دشمنوں پر غالب فرمایا۔ اور یہ متحد مملکت معرض وجود میں آئی۔‘‘ مکہ مکرمہ میں انہوں نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا:۔ ’’تمام مسلمانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ میں کسی سے جنگ نہیں چاہتا۔ اور نہ کسی کو جنگ پر مجبور کرتا ہوں ‘‘ ’’میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس مملکت میں عادلانہ حکومت قائم کی ہے۔ جس کی بنیاد سنت رسول ارو شریعت پر ہے۔ اور ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ مملکت سعودی عرب ایک خوشحال ملک بن جائے۔ جس میں ترقی اور آزادی ہو۔ میں بار بار کہتا ہوں کہ میں کسی سے جنگ نہیں چاہتا اور میں اس بات کو باربار