کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 222
شاہ عبدالعزیز کے روزانہ کے معمولات
شاہ عبدالعزیز روزانہ فجر کی نماز سے بہت پہلے بیدار ہوتے تھے عبادت سے اپنے دن کی ابتدا کرتے۔ تلاوت کرتے۔ پھر فجر یک نماز باجماعت ادا کرتے۔ اس کے بعد تسبیح اور صبح کے وقت کا وظیفہ کرتے۔ پھر تھوڑی دیر آرام کرتے۔
سورج طلوع ہونے کے بعد اٹھتے، غسل کرتے، کپڑے بدلتے اور پھر ناشتہ کرتے جو روٹی، شہد اور لسی پر مشتمل ہوتا۔
پھر مجلس خاص میں تشریف لاتے۔ جسے المختصر کہا جاتا تھا۔ اس مجلس میں ان کے سامنے اہم ملکی امور پیش کئے جاتے۔ جس کے بارے میں فرمان جاری کرتے اور ہر کام کے بارے میں الگ الگ حکم صادر فرماتے۔
اس کے بعد ملنے والوں میں سب سے بہلے اہم مہمانوں سے ملاقات کرتے۔ پھر مجلس عام آجاتے۔ اس میں عام لوگوں کو ملنے کی اجازت ہوتی تھی۔ ہرشخص انفرادی طور پر اپنی عرضداشت پیش کر سکتا تھا۔ وہ نہایت دلچسپی سے ہر ایک کے مسائل سنتے اور اس پر اسی وقت خو د احکامات جار ی کرتے۔
ظہر کے قریب دوپہر کے کھانے کے لیے چلے جاتے اور وہاں سے محل میں تھوڑی دیر آرام کرتے۔ پھر ظہر کی نماز ادا کر کے مجلس خاص میں آتے اور عام ملکی امور پنٹاتے۔ عصر تک یہی عالم رہتا۔ اس کے بعد کا وقت بھائیوں، صاحبزادوں اور رشتہ داروں کے ساتھ گزارتے۔ تھوڑی دیر کے لیے ورزش یاسیر کے لیے شہر سے باہر نکلتے اور مغرب کے بعد واپس آتے۔
لیکن سیر کے دوران بھی ساتھیوں سے ملکی امور کے بارے میں گفتگو کرتے