کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 219
جب مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے قریب باب الصفاء کےمقام پر لوگوں ایک اجتماع ہوا۔
بیعت کا متن پڑھنے کے لیے جگہ بنائی گئی تھی۔ جمعہ کی نماز کے بعد شاہ عبدالعزیز اسی جگہ آگئے۔ لوگوں نے نعرے لگائے جس کے بعد ان کے مشیر عبداللہ الدملوجی آئے تو اور بیعت کا متن پڑھ کر سنایا۔
بیعت کا متن
اللہ تعالیٰ کی تعریف اور صلاۃ و سلام کےبعد ہم بیعت کرتے ہیں۔ اے سلطان عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن الفیصل السعود کہ آپ کتاب اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق حجاز پر بادشاہ رہیں گے۔ ایسی سنت جب صحابہ رضوان اللہ علیہم تھے۔ سلف صالحین تھے۔ اور چاروں آئمہ رحمہم اللہ۔ حجاز حجازیوں کا ہو گا اور اس کے رہنے والے اس کے ادارتی کام چلائیں گے۔ مکہ مکرمہ ححاز کا دار الحکومت ہو گا۔ حجاز کے رہنے والے آپ کی رعایا ہوں گے۔
اس اعلان بیعت کے بعد مکہ مکرمہ کے قعلے سے توپ خانہ نے ایک سو ایک گولے داغ کر خوشی کا اظہار کردیا۔
لوگ اس قالین کے ارد گرد جمع ہو گئے جس پر شاہ عبدالعزیز کھڑے تھے۔ تاکہ بیعت قبول کی جائے۔ سب سے پہلے اشراف مکہ مکرمہ آگئے۔پھر مکہ مکرمہ کے ممتاز افراد۔ اس کے بعد مجلس شوریٰ کے ارکان پھر محکمہ شرعیہ کے اراکین،آئمہ خطباء اور پھر بلدیاتی کونس کے اراکین۔