کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 211
پروپیگنڈا ہے جو خاص مقاصد کے حصول کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ہم کسی نئے مذہب کے پیرو کار نہیں ہیں۔ کسی نئے عقیدہ کے ماننے والے بھی نہیں ہیں۔ محمد بن عبدالوہاب کوئی نئی بات نہیں لائے۔ہمارا عقیدہ سلف صالحین کا عقیدہ ہے۔ جو کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود ہے۔ ہاں ہم ائمہ اربعہ یعنی چاروں اماموں کا احترام کرتے ہیں اور امام مالک، مالک،امام شافعی، امام احمد اور امام ابو حنیفہ کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے۔ چاروں ہماری نظر میں محترم ہیں۔‘‘