کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 209
لوگ ہی لگا سکتے ہیں۔ اس جھنڈے میں کجھور،تلوار اور اس کا سبز رنگ بھی عجب شان پیدا کر رہے ہیں۔ "لا اله اللّٰه محمد رسول " خلاصہ ہے اسلامی نظام کا اس کے مطابق اعمال و اشغال کو ڈھالنے اور یگانگت و وحدت ملی کا۔ جہاں تک کھجور اور سبز رنگ کی بات ہے۔ یہ تصور اس مملکت کے مقاصد کی بہتری،ترقی اور خوشحالی کی ہے۔ جہاں تک تلوار کا تصور ہے۔ اس میں دو باتیں ہیں۔ اشارہ ہے عسکری قوت اور صنعتی ترقی کی طرف جو معاشرہ کو خوشحال اور محفوظ کرتا ہے۔ یہ دونوں قوتیں آ ج کے دور جدید میں ضروری ہیں۔ اس جھنڈے میں اسلامی مملکت کی صحیح جھلک نظر آتی ہے۔