کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 207
کامیابی کے اسباب
اگر ہم مملکت سعودی عرب کی وحدت اور کامیابی کے اسباب پر غور کرنا چاہیں اور سوچنا چاہیں کہ یہ مملکت کس طرح اپنے نیک مقاصد تک پہنچی اور دور جدید میں دوسرے ممالک میں منفرد مقام حاصل کر کے عالمی سطح پر احترام کی حامل ہوئی، بڑی طاقتوں کی نظر میں عظیم مملکت تصور ہوئی تو اس کے لئے ہمیں شاہ عبدالعزیز کی سیرت و عادات کا مطالعہ کرنا ہو گا تاکہ یہ عوامل سمجھ میں آسکیں۔ اس کے بہت سے اسباب میں جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں۔
شاہ عبدالعزیز کی شخصیت
مملکت سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی نے اپنے ایک پمفلٹ میں جو شاہ عبدالعزیز کےنام سے منعقد ہونے والے ایک انٹرنیشنل کانفرنس میں پیش کیا تھا اور جس کا عنوان تھا ’’ الملک عبدالعزیز والملکۃ العربیۃ السعودیۃ المنہج القویم فی الفکر والعمل ‘‘ تھا۔ اس میں لکھتے ہیں
’’کہ شاہ عبدالعزیز ایک مسلمان عرب تھے جن کی شخصیت کا موجودہ جزیرہ نمائے عرب کےایک ایک مسلمان کی زندگی پر گہرا اثر پڑا تھا۔
شاہ عبدالعزیز کی سیرت واعمال اور شخصیت سے مسلمانوں اور عرب دنیا کو امتیازی شان ملی۔ عربوں کی زندگی میں انقلاب آگیا۔ وہ تہذیب و تمدن اور فکری لحاظ سے ممتاز ہیں شاہ عبدالعزیز وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اسوہ رسول اکرم صلی اللہ