کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 204
ولی عہد کے تقرر اور شاہی فرمان کے متن میں ایک سبق
شاہ عبدالعزیز نے اپنے جانشینوں کے تقرر اور نظام حکومت کےقیام کے لیے احکامات جاری کئے۔
سیکرٹریوں کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں ایک قرار داد کی منظوری دی گئی جو 16محرم 1352ھ بمطابق 11مئی 1933 کو جاری ہوئی۔ اس قرار داد کی رو سے شاہ عبد العزیز کے بڑے فرزند شہزادہ سعود کی بیعت ہوئی کہ وہ ولی عہد رہیں گے۔ اس موقعہ پر شاہ عبدالعزیز نے اپنے بیٹے اور ولی عہد کو جو ٹیلیگرام بھیجا۔ اس کا متن اس طرح ہے۔
’’آپ جانتے ہیں کہ ہم اور دیگر لوگ نہ کسی کو عزت دے سکتے ہیں۔ اور نہ ذلت، عزت اور ذلت دینے والا صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ جس نے اللہ تعالیٰ سے التجا کی۔ اس نے کامیابی حاصل کی اور اگر خدانخواستہ کسی اور سے التجا کی تو وہ ہلاک ہوا۔
آپ کا آج کا موقف گزشتہ کل کی طرح نہیں ہونا چاہیے۔ آپ تین باتوں کا خاص خیال رکھیں۔
اپنی نیت صاف رکھیں۔ یہ ارادہ کریں کہ آپ کی زندگی اور آپ کی کاوش کلمہ توحید کی سربلندی کےلیے ہو۔ اللہ تعالیٰ کی دین کی مدد کے لیے ہو۔ آپ اپنے نفس کے لیے اوقات مقرر کریں۔ عبادت کے لیے بھی وقت نکالیں اورجب فارغ ہوں تو اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور عاجزی طلب کریں۔
اگر آپ اللہ تعالیٰ کی عبادت آسانی کے وقت میں کریں گے تو اس ذات کو