کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 200
عبدالعزیز کے سپر د کرنی ہوں گی۔
شریف مکہ کے سرکاری حکام میں جو قبائلی لوگ ہیں ان کو عام معافی دے دی جائے گی اور باہر کے ملکوں سے جو فوجی لائے گئے تھے وہ اپنے اپنے ملکوں کو جاسکتے ہیں۔
غیر ملکی فوجیوں میں 5000 پونڈ تقسیم کیئے جائیں گے۔ علی بن حسین برطانیہ کے کون خلاور نامی جہاز پر عراق کی طرف روانہ ہوا اور شاہ عبدالعزیز 7جمادی الاخر 1344ھ بمطابق 24 دسمبر1925ء کوعزت و احترام کے ساتھ جدہ میں داخل ہو گئے۔