کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 194
سعودی افواج کا جدہ میں داخلہ
جب شریف مکہ کے صاحبزادے علی بن حسین کی بیعت کی گئی۔ تو اس نے جدہ میں پہلی وزارت تشکیل دی جو اس طرح تھی۔
1۔ الشیخ عبداللہ سراج وزیراعظم
2۔ تحسین پاشا الفقیر وزیر دفاع
3۔ محمد طاہر الدباغ وزیر خزانہ
4۔ ڈاکٹر خالد الخطیب وزیر صحت
5۔ الشیخ محمد الطویل وزیر ٹیکسیشن
6۔ عبدالقادر غزاوی وزیر مواصلات
7۔ عارف پاشا الادلی وزیر بحری امور
8۔ شیخ محمد بن منصور وزیر داخلہ
9۔ الشیخ فواد الخطیب وزیر خارجہ
اس دوران سعودی افواج مکہ مکرمہ میں احرام کے حالت میں داخل ہو چکی تھیں جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے۔ علی بن حسین نےجدہ میں اپنی حکومت قائم کی۔
مکہ مکرمہ پہنچ کر شاہ عبدالعزیز نےکوشش شروع کی کہ وہاں کے بری اور بحری راستوں کو تحفظ ملے۔ انہوں نے الشہداء نامی علاقہ میں اپنا ہیڈ کوارٹر قائم کر لیا۔ اور حجاز کےبادشاہ علی بن حسین سےجدہ میں خط و کتابت شروع کی۔ اس کے کئی دور ہوئے۔ لیکن حقیقت میں بادشاہ علی صلح نہیں چاہتا تھا۔ اس لیے کہ اس نے بیرونی دنیا اور خاص کر اردن میں اپنے بھائی سے مدد طلب کی تھی۔ اسےجنگی