کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 186
رہے تھے۔ انہوں نے اپنے ہم وطنوں کو یہ احساس دلایا کہ وہ قبائلی اور خاندانی اختلافات کو کم کریں۔ وہ اپنی اس کوشش میں یہاں تک کامیاب ہوئے کہ بدو اپنے قبائلی نام تک بھول گئے اور ایک ہی جھنڈے کے زیر سایہ آگئے۔ ان کی پہچان اور نعرہ اخوت اسلامی تھا۔ انہوں نے صحیح طریقے سے زندگی گزارنا شروع کر دیا۔
مجلس شوری کی تشکیل خود اہل حجاز پر مشتمل افراد سے ہوئی۔ یہ ایک عظیم کارنامہ تھا جو شاہ عبدالعزیز نے اپنی فراست و ذہانت سے سر انجام دیا۔