کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 180
13۔ الشیخ عمر بن صدیق 14۔ الشیخ عبدالرحمٰن الزواوی مذکورہ بالا علماء کرام نے نجد کے علماء سے ملاقات کی جو ریاض سے شاہ عبدالعزیز کے ہمراہ آئے تھے۔ ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ 1۔ الشیخ عبدالرحمٰن بن عبداللطیف 2۔ الشیخ عبداللہ بن حسن 3۔ الشیخ عبدالوہاب الزاحم 4۔ الشیخ عبدالرحمٰن بن محمد داؤد 5۔ الشیخ محمد بن عثمان الشاوی 6۔ الشیخ مبارک بن عبدالمحسن بن باز 7۔ الشیخ ناصر ابن حسین بحث مباحثہ کے بعد انہوں نے مشترکہ بیان اسلامی ملکوں کے سربراہان اور علماء، کو ارسال کر دیا۔ اس مشترکہ بیان میں انہوں نے لکھا ’’ہمارے درمیان مباحثہ ہوا۔ اور نجد کے علماء نے عقیدہ کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ حرم مکی کے علماء نے بھی۔ اصولی مسائل پر دونوں گروپوں نے اتفاق کیا۔