کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 169
گئیں۔تمام فوجیوں نے احرام باندھ لئے اور بندوقوں کے منہ نیچے کر دیئے۔ وہ تلبیہ زور زور سے پڑھ رہے تھے۔ کچھ لوگ وہاں پہلے سے موجود تھے جو امن و امان کے نعرے لگا رہے تھے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ تمام لوگ جو طائف کو فتح کر کے مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تھے، امن کی علامت بنے رہے۔ طواف بیت اللہ کیا۔ پھر صفا مروہ کے درمیان سعی کی۔ اور عمرہ مکمل کر لیا۔
احرام اتارنے کے بعد انہوں نے مکہ مکرمہ کی انتظامی امور سنبھال لئے۔ یہ 17 ربیع اول 1343ھ بمطابق 1924ء کی بات ہے۔ یہ سب کچھ جنگ وجدل کے بغیر ہوا، خالد بن منصور بن لوی کو انتظامی امور سونپے گئے اور پھر شاہ عبدالعزیز مکہ مکرمہ پہنچے