کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 163
سعودی افواج کی روانگی امین الریحانی لکھتے ہیں ’’ جب شریف مکہ حسین بن علی مملکت کے تخت پر بیٹھا تھا، ایک عظیم سلطنت کا خواب دیکھ رہا تھا۔ اس وقت امیر غطغط سلطان بن بجاد اور امیر خرمہ خالد بن لوئی طائف روانہ ہو چکے تھے۔ ان کے ساتھ مختلف قبائل کے کوئی تین ہزار جنگجو تھے۔ اخوان کی فوج میں پندرہ مختلف قبائل کے جھنڈے تھے۔ سعودی فوج کی سردار 1۔ اہل غطغط کی سربراہ سلطان بن بجاد جو سعودی فوج کے کمانڈر تھے۔ 2۔ اہل تربہ اور خرمہ کے سربراہ خالد بن لوئی امیر خرمہ تھے۔ 3۔ اہل الارطاریۃ کے سربراہ قعدان بن درویش 4۔ اہل حلبان کے سربراہ ہذال بن فہید 5۔ اہل الروضۃ ماجد بن فہد 6۔ اہل الرین۔ حزامہ بن عمر اور ہزال بن سعیدان 7۔ اہل رنیہ فیحان بن صامل 8۔ اہل ساجر عقاب بن محیا 9۔ اہل صبحا حزام الحمیدانی 10۔ اہل عروی جھجاہ بن بجاد بن حمید