کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 159
اعلیٰ درجہ کی ذہانت اور اعلیٰ درجہ کی استقامت کا طالب و متقاضی ہے۔
اس تجربہ کی کامیابی پر حکومت کے میدان میں اسلام کی عملی صلاحیت، نئی تہذیب کے مقابلہ کی طاقت اور ان بلاد مقدسہ کی سلامتی اور شخصیت کی حفاظت کا انحصار ہے، ا س لئے ہر زمانہ میں اس حکومت کو ایسے مسلم مفکرین کی شدید ضرورت ہے، جو اس ملک کے لئے محبت و خلوص کے ساتھ اصابت رائے، فکری پختگی کا جوہر بھی رکھتے ہوں، اور ملکی اور ذاتی اغراض و مفادات سے یکسر بالا تر ہوں، وہ انعام الہی کے مستحق اور ہر اس شخص کی دعا و شکریہ کے حقدار ہیں، جسے عصر حاضر میں اسلام اور مسلمانوں کی فکر ہے، اور جو اپنا اور مسلمانوں کا انجام و مستقبل ان بلاد مقدسہ کے ساتھ وابستہ سمجھتا ہے۔