کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 155
فوجیوں کو حجاز کی طرف توجہ دینی چاہیے تھی۔ جس کے اسباب یہ تھے۔ 1۔ شریف مکہ حسین بن علی نے اپنے آپ کو جو خلیفۃ المسلمین اور امیر المومنین کہنا شروع کیا تھا اس سے ہندو ستان کے مسلمانوں اور خاص کر مصر اور عالم اسلام میں غم اور غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ 2۔ شریف مکہ حسین بن علی نے نجدی مسلمانوں پر حج کی جو پابندی لگائی تھی وہ پانچ سال تک قائم رہی تھی۔ خیر الدین الزر کلی اپنی کتاب ’’شبہ الجزیرہ ‘‘ صفحہ 329 پر لکھتے ہیں ’’ اس طرح نجدیوں کو حج سے شریف حسین کا منع کرنا صدیوں پرانی بات تھی۔ اس نے دوبارہ وہی عمل کیا جو اس سے پیشتر اشراف نے کیا تھا۔‘‘