کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 147
میں رہیں گے۔ جیسے میں اور میرا خاندان رہتا ہے۔ نہ اس سے کم اور نہ زیادہ، آپ کے کپڑے ہمارے کپڑوں کی طرح ہو ں گے۔ کھانا جیسے ہم کھائیں گے اسی طرح آپ بھی۔ جیسے گھوڑے ہمارے پتاس ہیں اسی طرح آپ کے پاس ہو ں گے۔ وہاں کے محل میں ہماری طرح آپ کی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ اگر اب بھی آپ میں سے کسی کے دل میں کوئی شک ہے تو وہ بات کرے۔‘‘ جب کسی نے بات نہ کی تو شاہ عبدالعزیز اٹھے اور ابن طلال سے مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھایا اور کہا
’’ میں اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ جب تک تمہارا اخلاص رہے گا میں ساتھ دوں گا۔ ابن طلال نے آگے بڑھ کر شاہ عبدالعزیز کے ماتھے پر بوسہ دیا۔ جس کا مقصد بھائی بندی، احترام اور فرمانبداری تھا۔
اس طرح کئی سالوں کے اختلافات اور لڑائی کا خاتمہ ہوا۔