کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 14
ہی نظر آئیں جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفاء راشدین کےزمانے میں تھے۔ آل سعود عالم اسلام کی ہر زاویے سے مدد کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتی ہے۔ اس معزز خاندان کا ایک عظیم سپوت اور بطل جلیل آج کے سعودی عرب کا بانی، باطل قوتوں کے سامنے ننگی تلوار، توحید کا پر جوش سپاہی عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود تھا۔ اس سے پیشتر کہ اس مملکت کے تیسرے دور کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے بارے میں کچھ نذر قارئین کیا جائے ضروری ہے کہ آل سعود کے پہلے دور اور دوسرے دور کا اختصار سے تذکرہ کیا جائے۔