کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 120
صحیح حکمران ہیں اور جزیرہ نمائے عرب کی قیادت کے لیے موزوں ترین ہیں ‘‘ اسی رپورٹ میں وہ مزید لکھتا ہے۔ ’’مجھے یہ اعزاز حاصل ہے۔ کہ میں آپ کی اجازت چاہتا ہوں کہ نجد کے شہزادہ اپنے تعلقات استوار کروں۔ ہو سکتا ہے وہ عنقریب زیادہ اہمیت اختیار کر جائیں ہماری مصلحت اسی میں ہے کہ ہم ابھی سے کوئی فیصلہ کر لیں کہ ابن سعود سے ہمارے تعلقات کیسے ہونے چاہیے۔‘‘ یہ مختصر جملے برطانوی مندوب کے ہیں جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ برطانوی حکومت کو تعلقات استوار کرنے کے لئے قائل کر رہا تھا۔