کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 119
ترکوں کے اس منصوبہ کا علم جب شاہ عبدالعزیز کو ہوا تو انہوں نے برطانیہ سے سخت الفاظ میں احتجاج کیا۔ یہ احتجاج بحرین میں موجود برطانوی ایجنٹ سے کیا گیا۔ احتجاج کے نتیجہ میں بحرین میں موجود ایجنٹ نے شاہ کو اطلاع دی کہ وہ غیر جانبدار رہیں گے۔ الاحساء میں شاہ عبدالعزیز کے داخلے اور بغیر لڑائی کے فتح پر برطانوی حکومت کو شاہ عبدالعزیز کی اہمیت کا اندازہ ہوا کہ ان کی سیاست، بہادری، اور منصوبہ بندی بے مثال ہے۔ اگرچہ اس سے قبل کویت میں مقیم برطانوی قونصل نجد کے دوروں پر آتا رہتا تھا۔ لیکن ان دوروں کا مقصد نجدی علاقوں کے نقشہ جات بنانے تک محدود تھا۔ کچھ برطانوی نمائندوں نے شاہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ لیکن یہ ملاقاتیں صرف تعارف کی حد تک تھیں۔ کویت میں موجود برطانوی حکومت کے نمائندہ شکسپیئر کو سرکاری سطح پر ہدایات ملیں کہ سیاسی بات چیت کے لیے وہ شاہ عبدالعزیز سے ملاقات کرے۔ شکسپیئر پہلے ہی شاہ عبدالعزیز سے ملک چکا تھا اور ان سے بہت زیادہ متاثر تھا۔ اس نے اپنے طور پر برطانوی حکومت کو رپورٹیں ارسال کی تھیں جن میں شاہ عبدالعزیز کی شخصیت،فراست اور تدبر کے بارے میں برطانوی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔ 1913ء میں شکسپیئر نے ایک رپورٹ بھیجی تھی۔ اس میں اس نے لکھا تھا۔ ’’میں آپ کو یہ رپورٹ ارسال کر رہا ہوں۔ اس امید کے ساتھ کہ آپ ابن سعود کو اہمیت دیں گے کیونکہ جزیرہ نمائے عرب میں یہ واحد شخصیت ہیں جو