کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 116
حوالے کر دیا۔ خاندان کے دیگر افراد کی تعداد 230 تھی۔
شاہ عبدالعزیز نے اپنے چچا زاد بھائی عبداللہ بن جلوی کو یہ ذمہ داری سونپی کہ تمام اسلحہ، توپ خانہ اور تما م فوجی سامان قبضے میں لے لیں۔ اسلحہ پر قبضے کے دوسرے دن کوت سے ترک فوج عقیر بندر گاہ سے بحرین روانہ ہو گئی۔
یہ ہے عظیم فتح کی مختصر کہانی جس میں آپ کو شا ہ عبدالعزیز کی سیاست، بہادری،بہترین منصوبہ بندی اور عمدہ تدبر کی جھلک نظر آئے گی۔
القطیف
شاہ عبدالعزیز نےاپنے فوجی کمانڈروں کو بلا کر ان کو احکامات دیئے کہ دو گروپ تیار کئے جائیں۔ ایک عبدالرحمن ایسویلم کی قیادت میں ہو۔ جس کی ذمہ داری یہ ہو کہ فوری طور پر قطیف پر قبضہ کر لے۔ اور اسے ترکوں سے پاک کر دے اور دوسرے گروپ کی ذمہ داری العقیر نامی بندر گاہ کی نگرانی اور حفاظت ہو گی۔
پہلے گروپ نے رات کے اندھیرے میں جاکر القطیف پر قبضہ کر لیا۔ اور ترک فوجیوں کو پلاننگ کے مطابق وہاں سے بصرہ روانہ کر دیا۔