کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 108
بنیادوں پر استوار ہو گا۔ جیسے کہا جاتا ہے کہ شاہ عبدالعزیز کی زندگی ایک مثالی زندگی تھی یہ ایک عام روایتی بادشاہ کی زندگی نہ تھی بلکہ ایک قائد، ایک عظیم لیڈر، انسانیت کے ایک محسن کی زندگی تھی جس نے صحرا میں رہتے ہوئے زندگی کے مقاصد کو حاصل کیا۔ اسی لئے ان کی زندگی کا تفصیلی جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔