کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 100
اصلاحی اور اقتصادی پروگرام کے نتائج اگر ہم مختصر طور شاہ عبدالعزیز کے اس سوشل و اقتصادی اصلاحی پروگرام پر نظر ڈالیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ اس پروگرام کی وجہ سے عام بدؤں کی زندگی میں زبردست انقلاب آیا۔ وہ ایسے معزز افراد بن گئے جن سے صالح معاشرہ جنم لیتا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ شاہ عبدالعزیز نے تبلیغ، وعظ،ارشاد،نیک اخلاق کا ایک جامع پروگرام دیا۔جس کا اثر یہ ہوا کہ جب بھی جہاد کا نعرہ لگا بدو لبیک کہتے ہوئے بھا گے چلے آئے۔ پابند صوم و صلوۃ ہو گئے۔ اس کے علاوہ زراعت کی طرف متوجہ ہوئے۔ تعلیم حاصل کی۔ ساتھ ہی تجارت کے اصولوں سے آشنا ہوئے۔ اونی سامان تیار کرنے لگے۔ قالین بنانے لگ گئے۔ نیز چمڑے کی مصنوعات بنانے کے طریقے سیکھ گئے۔ پھر گاؤں اور شہروں کے درمیان تجارتی روابط قائم ہوئے۔ آبادی کے ساتھ تعمیر مسجد لازم قرار دی گئی۔ بازاروں کے قیام سے لوگ روز مرہ کے سامان خرید نے لگ گئے۔ اگر اس کے مثبت پہلوؤں پر غور کیا جائے تو مندرجہ ذیل نتائج سامنے آتے ہیں۔ 1۔ نئی زندگی کی ابتداء، صحیح عقیدہ کا حصول اور وفاداری کا وہ تصور جو قیادت کی بقا کے لئے ضروری ہے۔ 2۔ زمین کی تقسیم: بدؤں کو متمدن بنانے کی غرض سے ان میں زمینیں تقسیم