کتاب: بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں - صفحہ 7
میں آنے والے صفحات میں خلافت راشدہ کے ایام میں پیش آنے والے واقعات میں سے ایک واقعہ کے متعلق گفتگو پر اپنی توجہ مرکوز کروں گا۔ وہ واقعہ ہے سقیفہ بنی ساعدہ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بیعت خلافت۔ اور پھر جو کچھ اس کے متعلق مستشرقین یا ان کے ہم نوالہ و ہم پیالہ لوگوں نے کہاہے اور جو کچھ ایسے تصورات اور خیالات و افکار گھڑ کر پیش کئے ہیں جن کی اصل میں کوئی حقیقت نہیں ؛ ان کے متعلق بھی گفتگو کروں گا۔
ہدایت اور نیکی کی توفیق اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔
[اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہدایت سے نوازے اور حق بات کہنے کی توفیق دے ؛ آمین یا رب العالمین ]
ڈاکٹرسعد بن موسی الموسی
مکہ مکرمہ ص ب ۱۴۰۱۱
مترجم
پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی
حال وارد مکہ مکرمہ ‘ الملاوی