کتاب: بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں - صفحہ 52
انصار کی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت
جب سے انصار مدینہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے اسلام قبول کیا تھا ؛ وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر لوگوں میں سے کسی ایک کے بھی حکم کو ترجیح دینے والے نہ تھے۔ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں اپنی جان و مال اور اولاد سب کچھ آپ کے حکم پر قربان کردیا تھا۔
معرکہ بدر سے کچھ دیر پہلے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے مشورہ کیا تو حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا تھا
’’ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بیشک ہم آپ پر ایمان لائے ہیں ‘ اورآپ کی تصدیق کی ہے۔ اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ جو کچھ آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے لے کر آئے ہیں ‘ وہ حق ہے ۔ اور ہم نے اس پر سمع و اطاعت کے لیے آپ سے پختہ عہد کیا ہے ‘ اور میثاق باندھا ہے۔
اور اے اللہ کے رسول! شاید کہ آپ یہ خیال کرتے ہوں کہ انصار صرف مدینہ میں ہی ہماری مدد کریں گے۔میں انصار کی طرف سے آپ سے کہتا ہوں اور ان کی طرف سے جواب دیتا ہوں : ’’ آپ جہاں چاہیں چلے جائیں ‘ اور جس سے چاہیں تعلق قائم کریں اور جس