کتاب: بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں - صفحہ 29
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مسلمانوں کا کیا ہوگا؟۔ یہی وجہ ہے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سقیفہ بنی ساعدہ کے اجتماع میں ان حضرات کا کردار ایک مضبوط پلاننگ کا نتیجہ تھا۔‘‘[1] جب کہ سہیل زکار نے کہا ہے : ’’ ظاہر یہ ہوتا ہے کہ عربوں کا ارتداد اس وجہ سے تھا کہ ان کے مابین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فوت ہونے کی خبر کا پھیلناسقیفہ بنی ساعدہ میں انقلاب کے لیے مدد گار ثابت ہواتھا۔‘‘[2] یہ ان لوگوں کے اٹکل پچو اور جھوٹی باتیں ہیں ۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ان کی بنیاد شیعی روایات اور جھوٹ پر ہو۔ مگر جوانسان صحیح نصوص میں غوروفکر کرے گا؛ وہ دیکھے گا کہ ایسی کوئی بات حقیقت میں کوئی وجود نہیں رکھتی۔ اس کے ساتھ ہی بعض مستشرقین کی مثال جادو گروں کی سی ہوتی ہے جو ایک سچ پر دس جھوٹ ملا کر پیش کرتے ہیں ۔
[1] الحیاۃ السیاسیۃ في الدولۃ العربیۃ ص۱۲-۱۳۔ [2] تاریخ العرب منذ ما قبل البعث حتی سقوط بغداد ص۷۰۔