کتاب: بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں - صفحہ 21
گیا تھا؛ ہم کہتے ہیں کہ یہ اقوال دو اسباب سے خالی نہیں ۔
٭ پہلا سبب: مکر :… اس کا مقصد اسلام کے چہرہ کو مسخ کرنا ہے‘ اور یہ باور کرانا ہے کہ اسلام بھی تحریف شدہ نصرانیت کی طرح محض ایک دینی نظام ہے جس کا حکومت یا لوگوں کے نظام زندگی سے کوئی تعلق نہیں ۔ تاکہ اس طرح سے ان کے لیے اگلا ہدف حاصل کرنا آسان ہوجائے اور لوگوں کو لادینیت کی طرف دھکیل دیں اوردین کو زندگی سے علیحدہ کردیں ۔اور دین اور سیاست کو مکمل طور پر متفرق کردیں ۔
٭ دوسرا سبب: شریعت اسلامیہ سے جہالت:… اور اس کے اصلی مصادر کی طرف رجوع نہ کرنا۔اگروہ اصلی مصادر کتاب و سنت کی طرف رجوع کرتے اور مسلمان فقہاء کی میراث سے اس کا حل تلاش کرتے ؛ تو ضرور دیکھ لیتے کہ یہ مسئلہ بھی دوسرے مسائل کی طرح ہے جس میں شریعت اسلامیہ کے واضح احکام اور تعلیمات موجود ہیں جو کہ ایک کامل نظام ہے اور مسلمانوں کی ساری زندگی کے مختلف پہلؤوں کو شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ وَ نَزَّلْنَا عَلَیْکَ الْکِتٰبَ تِبْیَانًا لِّکُلِّ شَیْئٍ وَّ ھُدًی وَّ رَحْمَۃً وَّ بُشْرٰی لِلْمُسْلِمِیْنَ﴾ [النحل:۸۹]
’’ اور ہم نے تجھ پر یہ کتاب نازل فرمائی ہے جس میں ہرچیز کا شافی بیان ہے اور ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے مسلمانوں کے لئے۔‘‘
اور اللہ تعالیٰ کافرمان گرامی ہے :