کتاب: بدر سے تبوک تک - صفحہ 6
ان کے خون کے چھینٹے پڑے، بغور دیکھنے سے ان کے اثرات اب بھی نظر آتے ہیں۔ وہ ایک تحریک مجاہدین جس کے برگ و بار کے رگ و پے میں مولانا فضل الٰہی وزیر آبادی کا خون، حضرت مولانا محمد عبداللہ (مستجاب الدعوات) کا اخلاص، مولانا عبدالمنان وزیر آبادی کا تقویٰ اور مجاہد کبیر شیخ غازی عبدالکریم حفظہ اللہ کا اِس بڑھاپے میں شب و روز اپنی بوڑھی اور کمزور ہڈیوں پر کلاشنکوف اور بوجھل اسلحہ رکھ کر کفر کی کمین گاہوں کو نیست و نابود کرنا شامل ہے۔ اظہار تشکر جناب پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی ملک وائس چانسلر جامعہ پنجاب لاہور پاکستان کا صمیم قلب سے ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ شفقت کی نظر سے دیکھا اور علم کی شاہراہ پر لگایا۔ متبحر عالم جناب ڈاکٹر عبدالرشید صاحب چئیرمین شعبہ علوم اسلامیہ اور ممتاز استاد و زبان و ادبیات اردو جناب ڈاکٹر محمد سلیم ملک کا بھی تہ دل سے سپاس گزار ہوں کہ انہوں نے علمی و ادبی کاموں میں ہمیشہ اس ناچیز کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ میرے محسن و مشفق ملک کے نامور سرجن پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق قاضی، انچارج شعبہ سیرت پروفیسر ڈاکٹر عبدالروؤف ظفر، برادر محترم الحاج محمد اقبال، پروفیسر گجر خاں صاحب غزل کاشمیری، پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن یوسف استاد شعبہ عربی اور برادر محمد نعیم صدیقی بھی میرے شکرئیے کے مستحق ہیں کہ جن کا تعاون کسی نہ کسی صورت میں اس کتاب کی تکمیل میں شامل رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد عبداللہ قاضی استاد شعبہ علوم اسلامیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پاکستان